فرانس میں حکومتی پالیسیوں کیخلاف احتجاج میں پھر شدت، پولیس کے ساتھ جھڑپیں

فرانس میں حکومتی پالیسیوں کیخلاف احتجاج میں پھر شدت، پولیس کے ساتھ جھڑپیں

دارالحکومت پیرس میں لوگ نئے سکیورٹی قوانین کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، شہریوں نے بینرز اٹھا کر متنازع قوانین کے خلاف احتجاج کیا، اس دوران پولیس اورمظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں، پولیس نے احتجاج کرنے والے 26افراد کو گرفتار کر لیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ سکیورٹی قوانین کے نام پر نجی زندگی میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔