عالمی عدالت انصاف میں ایران کو امریکا کے خلاف بڑی کامیابی مل گئی

عالمی عدالت انصاف میں ایران کو امریکا کے خلاف بڑی کامیابی مل گئی

ایران نے امریکا کے جوہری معاہدے سے علیحدگی اور ایران پر معاشی پابندیوں کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیا تھا، جس پر آئی سی جے نے تہران کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عالمی عدالت امریکا کے خلاف درخواست سننے کا اختیار رکھتی ہے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ امریکی اقدام سے ایران کی معیشت کو نقصان پہنچا، 15 ججز نے مشترکہ فیصلہ تحریر کیا جبکہ ایک جج نے اختلاف کیا۔