میانمار میں فوجی حکومت کیخلاف مظاہرے، نیوزی لینڈ نے سیاسی و فوجی رابطے معطل کر دیئے

Published On 09 February,2021 11:59 am

ینگون: (دنیا نیوز) میانمار میں فوجی حکومت کے خلاف احتجاج جاری ہے، سکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر واٹر کین کا استعمال کیا، نیوزی لینڈ نے میانمار کے ساتھ سیاسی اور فوجی رابطے معطل کر دیئے۔

میانمار میں ینگون سمیت کئی شہروں میں لوگ سڑکوں پر آگئے اور فوجی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ سکیورٹی فورسز نے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر رکھی ہیں۔ گزشتہ روز نرسوں نے بڑے احتجاج میں برمی عوام سے فوج کے خلاف سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا، ملک پر فوجی بغاوت کے بعد سیاسی رہنماوں کو قید کر لیا گیا تھا جس کے سبب ملک میں جاری مظاہروں میں میں سیاسی رہنما آنگ سان سوچی سمیت دیگر کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے جس کو فوجی حکومت ماننے میں نہیں آ رہی۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ نے میانمار کے ساتھ سیاسی اور فوجی رابطے معطل کر دیئے، وزیراعظم جیسینڈا آرڈرن نے کہا کہ فوجی لیڈروں پر سفری پابندیاں بھی لگائی جائیں گی۔