کٹھمنڈو :(روزنامہ دنیا) غلط بیانی پر نیپالی حکام نے 2 بھارتی کوہ پیماؤں کے ایورسٹ سمٹ سرٹیفکیٹ منسوخ کر دیئے، کوہ پیمائی کے حوالے سے ان دونوں اور ان کے ٹیم لیڈر پر 6 سال کیلئے پابندی لگا دی گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی باشندوں نریندر سنگھ یادیو اور سیما رانی گوسوامی نے 2016 میں ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کا دعویٰ کیا تھا جس پر محکمہ سیاحت نے انہیں سرٹیفکیٹ جاری کر دیئے ۔
نیپال کی محکمہ سیاحت کا کہنا ہے کہ تنازع اس وقت پیدا ہوا جب گزشتہ سال نریندر یادیو کو ایک ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا جس کی انکوائری کے دوران معلوم ہوا کہ دونوں نے کبھی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر نہیں کیا ۔