واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی سینیٹ نے ایک اعشاریہ نو ٹریلین ڈالر کا کورونا امدادی منصوبہ منظور کرلیا، صدر جوبائیڈن نے سینیٹ کی منظوری کا خیرمقدم کیا ہے۔
امریکی سینیٹ میں بل کے حق میں 50 اور مخالفت میں 49 ووٹ آئے، وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے صدر جوبائیڈن نے کہا کہ لوگوں کو رقوم کی ادائیگی اسی ماہ شروع کردی جائے گی۔
جوبائیڈن نے مزید کہا کہ اس سے لوگوں کی زندگی میں بہتری آئے گی، منصوبے کو عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔