اٹلی کا متحرک آتش فشاں ایک بار پھر راکھ اور دھواں اگلنے لگا

Published On 05 March,2021 06:39 pm

روم: (دنیا نیوز) اٹلی کا متحرک آتش فشاں، ماؤنٹ اٹنا ایک بار پھر راکھ اور دھواں اگلنے لگا۔

آتش فشاں سے خارج ہونے والے راکھ اور دھواں کے بادل سینکڑوں میٹر بلند ہوگئے۔ آتش فشاں گزشتہ سترہ دنوں میں 19 بار راکھ کے دھواں چھوڑ چکا ہے، جس سے 12 کلومیٹر تک کا علاقہ متاثر ہوا ۔

حکام نے آتش فشاں کے قریب سے گزرنے والی پروازوں کا رخ موڑنے کے احکامات جاری کردیے، ،جبکہ قریبی رہائشی علاقے سے شہریوں کو بھی محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔