انقرہ: (ویب ڈیسک) ترک خاتون اوّل امینہ اردوان نے کہا ہے کہ خواتین کو رنجیدہ کرنا انسایت کو رنجیدہ کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خاتون اول امینہ اردوان نے 8 مارچ یوم نسواں کی مناسبت سے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ جاری کی ہے۔
خاتون اول نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ خواتین کو رنجیدہ کرنا انسانیت کو رنجیدہ کرنے کے مترادف ہے۔ تشدد کی ہر شکل اور طریقے کے خلاف جدوجہد میں ہم سب کی ذمےداری شامل ہونی چاہیے،ہم ہر شعبے میں خواتین کے کردار کو تقویت دینے کے لیے مصروف رہیں گے۔
Kadınlar her incindiğinde, insanlık inciniyor. Şiddetin her türüne karşı mücadelemizde, birbirimize kenetleneceğiz. Kadınları her alanda güçlendirmek için çalışmaya devam edeceğiz.
— Emine Erdoğan (@EmineErdogan) March 8, 2021
Yeni farkındalıklara vesile olması dileğiyle, tüm kadınların #8MartDünyaKadınlarGünü’nü kutluyorum.
اس سے قبل صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ زندگی کے ہر شعبے کی طرح سیاست میں بھی خواتین کی حق تلفی انسانیت سمیت فطری احترام سے انحراف کے مترادف ہوگی۔
صدر نے برسر اقتدار انصاف و ترقی پارٹی کے انقرہ میں منعقدہ پارٹی کی خواتین شاخ کے چھٹے ہنگامی اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ ہماری حکومت نے ترک پارلیمان اور سرکاری اداروں میں خواتین کی تعداد میں اضافہ کیا ہے، کیونکہ ہمارا ماننا ہے کہ خواتین کو زندگی کے ہر شعبے کی طرح سیاست سے دور رکھنا فطری احترام کے انحراف سے مترادف ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ خواتین پر تشدد کے حوالے سے ترک ایوان میں ایک کمیشن قائم کیا گیا ہے ،ہم خواتین کے خلاف تشدد کی روک تھام کے لے ہر ممکنہ کوشش کریں گے، حقوق نسواں کے حوالے سے سر فہرست ممالک میں خواتین کے قتل کی وارداتوں کا تناسب ترکی کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے لیکن یہ ممالک ہمیشہ ترکی کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔