بحر منجمد شمالی کو آلودہ کرنے کا جرم ، روسی کمپنی کو 1.9 ارب ڈالر جرمانہ ادا کرنا پڑگیا

Published On 10 March,2021 06:11 pm

ماسکو: (دنیا نیوز) بحر منجمد شمالی کو آلودہ کرنے کے جرم میں روسی کمپنی کو ایک اعشاریہ نو ارب ڈالر جرمانہ ادا کرنا پڑگیا۔

پچھلے سال کمپنی کا فیول کاذخیرہ ٹوٹنے سے 20 ہزار ٹن ڈیزل سمندر میں بہہ گیا تھا جس پر روس کی ایک عدالت نے ماحول کو نقصان پہنچانے پر کمپنی کو 1.9 ارب ڈالر جرمانہ کیا تھا جو ادا کردیاگیا۔

روس کی تاریخ میں اب تک کسی کمپنی کو ماحولیات کو نقصان پہنچانے پر سب سے بڑا جرمانہ کیا گیا ہے۔
 

Advertisement