کابل: (دنیا نیوز) افغانستان میں قیام امن کے سلسلے میں ماسکو بھی واشنگٹن کا ہم خیال نکلا،، روس نے طالبان کو کابل حکومت میں شریک کرنے کے لیے نگران حکومت کے قیام کی حمایت کر دی۔
روسی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طالبان کو سیاسی منظر نامے میں لانے کے لیے نگران حکومت کا قیام ناگزیر ہے۔ اگلے ہفتے ماسکو میں کثیر الفریقی مذاکرات بھی شیڈول ہیں جس میں پاکستان، چین اور امریکا کے نمائندے بھی شریک ہونگے۔
دوسری جانب ترکی نے افغان کانفرنس اپریل میں کروانے اور کابل کے لیے نمائندہ خصوصی تعینات کرنے کا اعلان کردیا۔ طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات قطر میں بھی جاری ہیں۔