کابل: (دنیا نیوز) افغانستان میں دہشت گردی کے دو مختلف واقعات میں 3 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
افغان صوبے ہرات میں ڈیم پر تعینات سکیورٹی اہلکاروں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق جوابی کارروائی میں 5 حملہ آور بھی مارے گئے۔
دوسرا واقعہ صوبہ بغلان میں پیش آیا جہاں یونیورسٹی کی بس پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔