کابل: (دنیا نیوز) افغان حکومت نے روس میں منعقدہ امن سمٹ میں شرکت کے لئے وفد کے ارکان کے نام فائنل کرلئے ہیں۔
16 رکنی وفد کی سربراہی افغان ہائی کونسل برائے مفاہمتی عمل کے چیئر مین عبداللہ عبداللہ وفد کی سربراہی کریں گے، وفد میں سابق صدر حامد کرزئی، عبدالرشید دوستم اور گلبدین حکمت یار بھی شامل ہیں۔
امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد بھی کانفرنس میں شرکت کریں گے، ماسکو سمٹ جمعرات کو ہوگی جس میں طالبان کے وفود بھی شریک ہونگے۔