نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی کسانوں کو بجلی، بیج، زمینیں چھن جانے کے خدشات کی وجہ سے مودی سرکار کے خلاف تادم مرگ تحریک جاری رکھنے کا اعلان کر دیا، 26مارچ کو پورا بھارت بند کرنے کی تیاریاں بھی تیزی کر دی گئیں۔
بھارتی کسانوں کی تحریک جاری ہے، دلی کے ارد گرد ٹکری، غازی پورہ، اور سنگھو بارڈز پر لاکھوں کاشتکار موجود ہیں۔ کسان کارکنوں نے کہا ہے حکومت کورونا وائرس کا بہانہ کر کے دھرنے ختم کرانا چاہتی ہے۔ موہگا، فیروز پور، کپور تھلہ سے کارکنوں کے مزید جھتے دلی پہنچ گئے۔
بھارتی کسانوں میں بجلی، بیج، زمینیں چھن جانےکے خدشات موجود ہیں، مظاہرین نے مودی سرکار کے خلاف تحریک تادم مرگ جاری رکھنے اعلان کر دیا۔ کسان رہنما وں نے کرناٹکا کا بھی دورہ کیا اور کسانوں کا پیغام لوگوں تک پہنچایا۔ 26 مارچ کو پورا بھارت بند کرنے کی تیاریاں بھی تیزی کر دی گئیں۔