واشنگٹن: (دنیا نیوز) سپر پاور کے سربراہ جہاز کی سیڑھیاں چڑھتے لڑ کھڑا گئے، امریکی صدر جوبائیڈن ایئر فورس ون پر سوار ہونے کے دوران کئی بار ڈگمگائے۔
جمعہ کی صبح صدر اینڈریو ایئر بیس سے اتلانٹا جاتے ہوئے صدر ایئر فورس ون کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے تین بار لڑکھڑائے، وہ اگلے ہی لمحے سیڑھیوں پر گرتے گرتے بچے، اس وقت کوئی سکیورٹی سٹاف بھی ان کے ہمراہ موجود نہ تھا۔ تاہم اسی وقت وہ اٹھ گئے۔
ادھر وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا کہ صدر باکل صحت مند ہیں، انہیں طبی امداد کی کوئی ضرورت نہیں ہے، وہ ہوا کی وجہ سے لڑکھڑائے تھے۔