واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا کی نائب صدر کملا ہیرس کے گھر کے باہر سے مسلح شخص کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم کی زیر استعمال کار سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
واشنگٹن میں امریکی نائب صدر کملا ہیرس کے گھر کے باہر سے پولیس نے مسلح شخص کو گرفتار کیا ہے۔ واقعے کے وقت امریکی نائب صدر اور ان کے شوہرگھر میں موجود نہیں تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلح شخص پولیس کو مختلف واقعات میں مطلوب تھا۔ گرفتار کئے جانے والے شخص کے زیر استعمال کار سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی ملا ہے۔