امریکا میں چھوٹا طیارہ گاڑی پر آ گرا، بچے سمیت 3 افراد ہلاک، ایک شخص زخمی

Published On 17 March,2021 12:05 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا میں چھوٹا طیارہ گاڑی پرآگرا، بچے سمیت تین افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

طیارہ گرنے کا واقعہ فلوریڈا میں پیش آیا جو ایئرپورٹ سےاڑان بھرنےکےکچھ لمحوں بعد ہی حادثے کاشکار ہو کر شعلوں کی نذر ہوگیا، سنگل انجن طیارے میں سوار دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ گاڑی میں موجود بچہ بھی دم توڑگیا۔

زخمی شخص کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، حادثے کےبعد گاڑی بھی مکمل طورپر تباہ ہوگئی، سکیورٹی حکام نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
 

Advertisement