بھارت میں کسانوں کا احتجاج جاری، امریکی پارلیمانی رپورٹ میں تشویش کا اظہار

Published On 17 March,2021 10:07 am

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت میں زرعی قوانین کےخلاف احتجاج جاری ہے، مشرقی پنجاب کے مختلف علاقوں میں کسان مزدوروں نے کالے قوانین کے خلاف جلسہ منعقد کیا۔ امریکی پارلیمانی رپورٹ میں بھارت کی صورتحال پر اظہار تشویش کیا گیا۔

بھارت میں زرعی قوانین کےخلاف احتجاج جاری، کسان رہنما گرنام سنگھ نے کہا کہ پنجاب سے شروع ہونے والی تحریک اب پورے بھارت میں پھیل چکی ہے۔ مشرقی پنجاب کے مختلف علاقوں میں کاشتکاروں کے جلسے بھی جاری ہیں۔ بٹھنڈا میں کسان مزدروں نے کالے قوانین کے خلاف مظاہرہ کیا۔

جلسے کے شرکا کا کہنا ہے کہ ان متنازع قوانین کی وجہ سے کھیتوں میں کام کرنے والے مزدور بےروزگار ہو جائیں گے۔ جلسے میں خواتین کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

کسان رہنماؤں کی مغربی بنگال کے ریاستی الیکشن میں بی جے پی کے خلاف بھرپورمہم جاری ہے، امریکی پارلیمانی رپورٹ میں بھارت کی مجموعی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ رپورٹ میں کاشتکاروں سمیت اقلیتوں سے سلوک کو غیر جمہوری قرار دیا گیا ہے۔
 

Advertisement