میانمار: دو روز کے دوران 94 مظاہرین مارے گئے، ہلاکتیں 184 ہو گئیں

Published On 16 March,2021 09:56 pm

برما: (دنیا نیوز) میانمار میں فوج کی فائرنگ سے مرنے والے 31 شہریوں کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں، دوروز میں مجموعی طورپر 94مظاہرین ہلاک ہوئے تھے، مرنےوالوں کی کل تعداد ایک سو چوراسی تک پہنچ گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق میانمار میں فوج کی فائرنگ سے مرنے والوں کی آخری رسومات دی گئیں، ایک روز میں 31 شہریوں کی آخری رسومات اداکی گئیں، اتوار اور پیر کو فوج کی فائرنگ سے مجموعی طورپر 94 شہری ہلاک ہوئے تھے۔

اقوا م متحدہ نے میانمار کی فوج کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے قتل عام بند کرنے کا مطالہ کردیا۔

یو این کی انسانی حقوق کی ترجمان کے مطابق ملٹری حکومت اب تک 184 شہریوں کو قتل کرچکی ہے، جبکہ سینتیس صحافی زیر حراست ہیں۔

فوجی قیادت نے اقوام متحدہ میں میانمار کے سفیر کے خلاف بغاوت اور سول نافرمانی کے لئے اکسانے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ینگون میں چین سے منسلک کئی فیکٹریوں میں آگ لگنے کی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔