میانمار: فوج کے تشدد کے باوجود عوام کے حوصلے بلند، مظاہرے جاری

Published On 17 March,2021 09:39 pm

برما: (دنیا نیوز) میانمار میں فوج کی بار بار وارننگ کے باوجود عوام سڑکوں پر نکل آئے، مختلف شہروں میں بائیک ریلیاں نکالیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فوج کے تشدد کے باوجود عوام کے حوصلے بلند ہیں۔ میانمار میں جمہوریت کی بحالی کے لئے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، کئی شہروں میں عوام نے بائیک ریلی نکالی۔

ینگون میں عوام نے فورسز کا راستہ روکنے کے لئے بانس اور پتھروں سے سے رکاوٹیں بناڈالیں، عوام کا کہنا ہے کہ وہ اپنی حفاظت خود کریں گے۔

اقوام متحدہ کے انویسٹی گیٹرز نے میانمار کی فوجی قیادت کے جرائم سے متعلق شواہد جمع کرنے شروع کردئے، عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ملٹری کے خلاف ثبوت جمع کریں۔

کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا نے بھی میانمار میں مظاہرین پر جاری تشدد کے خاتمہ کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری طرف ینگون میں فوجی اہلکار کے ایک شہری کو گولی مارنے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔