بھارتی فضائیہ کا مگ 21 جنگی طیارہ گر کر تباہ، گروپ کیپٹن ہلاک

Published On 17 March,2021 01:25 pm

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی فضائیہ کا مگ 21 طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں گروپ کیپٹن مارا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مگ 21 جنگی طیارے نے وسطی بھارت میں ایئربیس سے ٹریننگ مشن کیلئےاڑان بھری تھی۔ طیارے کو گروپ کیپٹن اے گپتا اڑا رہے تھے جو طیارے پر کنٹرول نہ رکھ سکے اور طیارہ زمین پر جا گرا۔

بھارتی فضائیہ کے مطابق حادثے کی وجوہات سے متعلق حتمی طور پر کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا، تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔