امریکہ میں فائرنگ کے تین واقعات میں آٹھ افراد ہلاک، مرنے والوں میں 6 ایشیائی خواتین بھی شامل

Published On 17 March,2021 01:02 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی ریاست جارجیا میں فائرنگ کے تین واقعات میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے، ہلاک ہونے والوں میں 6 ایشیائی خواتین بھی شامل ہیں۔

ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں ہوٹلز میں فائرنگ کے تین واقعات پیش آئے، فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں سے 6 کی شناخت ایشیا سے تعلق رکھنے والی خواتین بتائی گئی ہے۔

پولیس نے واقعے کے قریب سے21 سالہ مشتبہ ملزم کو گرفتار کرلیا، حکام مزید تحقیقات کر رہے ہیں، امریکا میں ایشیائی افراد کے خلاف نفرت میں اضافہ ہوا ہے۔