کینبرا: (دنیا نیوز) آسٹریلیا کے علاقے نیو ساؤتھ ویلز میں طوفانی بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال برقرار ہے، متاثرہ علاقوں سے انخلا کا عمل جاری ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق متاثرہ علاقوں سےسیکڑوں خاندان سڈنی کے قریب کیمپوں میں منتقل کئے گئے، محکمہ موسمیات کاکہنا ہے آئندہ چند روز تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا، جس کے نتیجے میں سیلابی صورتحال مزید خراب ہوگی۔ امدادی کارکنوں نے پانی میں پھنسے درجنوں افراد کو ریسکیو کیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق طوفانی بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب سے متعدد ڈیمز اور دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہو گئی۔