بنگلا دیش: روہنگیا پناہ گزینوں کے کیمپ میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، متعدد افراد جاں بحق

Published On 22 March,2021 06:04 pm

ڈھاکہ: (دنیا نیوز) بنگلادیش میں روہنگیا پناہ گزینوں کے کیمپ میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث متعدد افراد جاں بحق ہو گئے۔

بنگلا دیش کے کاکس بازار میں آگ لگنے سے 1000 سے زائد خیمے جل کر خاکستر ہوگئے، ریسکیو ٹیمز آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لے رہی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کاکس بازار میں دنیا کا سب سے بڑاپناہ گزین کیمپ واقع ہے جہاں لاکھوں روہنگیا مسلمان پناہ گزین آباد ہیں۔