واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر جو بائیڈن نے کولوراڈو فائرنگ واقعے کے بعد کہا ہے کہ حملہ کرنے والے ہتھیاروں پر پابندی لگا سکتے ہیں۔
وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے صدر بائیڈن نے کانگریس پر زور دیا ہے کہ یہ کوئی تعصب نہیں، امریکی عوام کی جانوں کا مسئلہ ہے۔ لوگوں کی جانوں کو بچایا جائے گا اور امریکا کو اس پر عمل کرنا ہو گا۔ ایوان میں اسلحے پر پابندی کے بل کو ریپبلکنز کی مخالفت کاسامنا ہے۔
دوسری جانب کولوراڈو میں فائرنگ کرنیوالے ملزم پر 10 افراد کے قتل کے الزامات عائد کر دیئے گئے، 21 برس کے حملہ آور کی شناخت احمد علیسا کے نام سے کی گئی۔ ملزم کو بولڈر کاؤنٹی کی جیل منتقل کردیا گیا۔