بنگلا دیش: روہنگیا پناہ گزینوں کے کیمپ میں آگ لگنے سے ہلاکتیں 15 ہو گئیں

Published On 23 March,2021 05:37 pm

ڈھاکا: (دنیا نیوز) بنگلا دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں کے کیمپ میں آگ لگنے سے پندرہ افراد جاں بحق ہوگئے،، چارسو سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ بنگلا دیش کے کاکس بازار میں آتش زدگی کے باعث ہزاروں خیمے جل کر راکھ ہوچکے ہیں ، پینتالیس ہزار سے زائد روہنگیا مسلمان کھلے آسمان تلے سونے پر مجبور ہیں۔

یاد رہے کہ کاکس بازار میں دنیا کا سب سے بڑا پناہ گزین کیمپ واقع ہے جہاں پیر کے روز خوفناک آگ بھڑک اٹھی تھی۔
 

Advertisement