سابق امریکی صدر اوبامہ کی دادی کینیا میں انتقال کرگئیں

Published On 30 March,2021 10:15 am

نیروبی:(روزنامہ دنیا) سابق امریکی صدر باراک اوبامہ کی دادی 99 برس کی عمر میں کینیا میں انتقال کرگئیں۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق صدر کی سوتیلی دادی سارہ اوبامہ کا انتقال کینیا کے شہر کسومو کے ایک ہسپتال میں ہوا۔ان کی دادی کو پیار سے ماما سارہ کہا جاتا تھا ،انہوں نے کینیا کے کوجیلو گاؤں میں لڑکیوں اور یتیم بچوں کی تعلیم کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

سارہ اوبامہ کی بیٹی مارسیت اونیانگو اور خاندان کے ترجمان موسیٰ اسماعیل نے کہا کہ اس حوالے سے باراک اوبامہ کو آگاہ کردیا گیا ہے اور انہوں نے تعزیت کا اظہار کیا ہے ،واضح رہے کہ سارہ اوباما مسلمان تھیں۔