ایشیائی باشندوں پر تشدد کیخلاف 60 امریکی شہروں میں مظاہرے

Published On 29 March,2021 10:52 am

واشنگٹن:(روزنامہ دنیا) امریکا میں ایشیائی باشندوں پر تشدد، نسل پرستانہ حملوں اور نفرت آمیز مہم کے خلاف سان فرانسسکو، لاس اینجلس اور شکاگو سمیت 60 شہروں میں ہزاروں افراد نے مظاہرے کیے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق تقریباً دو ہفتے قبل ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں 3 مساج پارلرز میں فائرنگ سے بیشتر ایشیائی نژاد خواتین سمیت 8 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ ان واقعات کے خلاف مظاہرین نے نیویارک، واشنگٹن سمیت اہم شہروں میں مظاہرے کیے کیونکہ امریکا میں ایشیائی باشندوں کے خلاف حملوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔

امریکہ میں آن لائن ہراساں کیے جانے کے واقعات میں بھی6 فیصد اضافہ دیکھا گیا ۔احتجاج کے منتظمین نے ایشیائی باشندوں کے خلاف احتجاج کی وجہ امریکا اور چین کے مابین جاری کشیدگی کو قرار دیا جس میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔
 

Advertisement