طالبان سے معاہدہ کھٹائی میں، جوبائیڈن کا افغانستان سے آئندہ برس انخلا کا عندیہ

Published On 26 March,2021 12:51 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا کا افغان طالبان سے یکم مئی کے انخلا کا معاہدہ کھٹائی میں پڑ گیا، صدر بائیڈن نے ڈیڈ لائن پر انخلا مشکل قراردیتے ہوئے آئندہ سال فوجیں نکالنے کا عندیہ دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں دوران ریفنگ صدر بائیڈن نے کہا کہ یکم مئی کی ڈیڈ لائن تک افغانستان سے نکلنا مشکل ہے، یکم مئی کے بعد بھی امریکی فوج افغانستان میں رہے گی۔

امریکی صدر کا کہنا تھا انخلا سےمتعلق نیٹو اتحادیوں اوردوسرے ممالک سےمشورے کر رہے ہیں، صدر بائیڈن نے کہا کہ افغانستان میں دیر تک رکنےکا ارادہ نہیں، ان کے خیال میں دوہزار بائیس میں نیٹو افواج افغانستان میں نہیں ہوں گی۔
 

Advertisement