بنکاک: (دنیا نیوز) تھائی لینڈ میں بادشاہت اور وزیراعظم کے خلاف پھر احتجاج کیا گیا، مظاہرہ کرنے والے بادشاہی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کررہے تھے۔
دارالحکومت بنکاک میں ہزاروں افراد سڑکوں پر آ گئے۔ شہریوں نے جگہ جگہ دھرنے دیئے، شرکا نے نئے آئین اور بادشاہت کے نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کیا، لوگوں نے وزیراعظم کے استعفے کا بھی مطالبہ کیا۔
اس موقع پر مظاہرین حقیقی جمہوریت کے حق میں نعرے لگاتے رہے، تھائی وزیراعظم ایک ریٹائرڈ جنرل ہیں اور 2014 سے برسراقتدار ہیں۔