دبئی: (دنیا نیوز) متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشدالمکتوم کے بھائی اور نائب حکمران شیخ حمدان بن راشد انتقال کر گئے۔
دبئی کے حکمران شیح محمد نے اپنے بھائی کی وفات پر خود ٹویٹ کیا۔ شیخ حمدان بن راشد دبئی کے وزیر خزانہ بھی تھے اور 1971 میں بننے والی کابینہ میں وزیر بنے تھے۔ وہ کئی ماہ سے بستر علالت پر تھے، وفات کے وقت ان کی عمر 75 برس تھی۔
إنا لله وإنا إليه راجعون ... رحمك الله يا أخي وسندي ورفيق دربي.. وأحسن مثواك .. وضعت رحالك عند رب كريم رحيم عظيم .. pic.twitter.com/xAw3rXIwoj
— HH Sheikh Mohammed (@HHShkMohd) March 24, 2021
شیخ محمد نے اپنی ٹویٹ میں قرآن مجید کی آیت " ہم اللہ کیلئے ہیں اور ہمیں اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے" کا حوالہ دیتے ہوئے مرحوم کو دکھ سکھ کا سہارا اور ساتھی قرار دیا ، انہوں نے دعا کی کہ اللہ مرحوم پر اپنی نظر رحمت کرے۔