ڈھاکا: (ویب ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے دورے دیش سے قبل بنگلا دیش میں مظاہرین کی بڑی تعداد نے احتجاج کیا اور بھارت مخالف نعرے لگائے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلا دیش میں نریندرا مودی سے قبل مظاہرے پھوٹ پڑے، ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے بھارت مخالف نعرے لگائے جبکہ اس دوران پولیس نے کارروائی کر کے درجنوں شہریوں کو گرفتار کر لیا۔
مارچ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مظاہرے کے دوران طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اوراحتجاج میں حصہ لیا، اس دوران پولیس کی طرف سے لاٹھی چارج کیا گیا جس کے باعث ہمارے درجنوں افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جن میں سے متعدد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جنہیں براہِ راست ربڑ کی گولیاں ماری گئیں، زخمیوں کو ہسپتال میں شدید نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔
بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق متعدد شہریوں کی طرح دارالحکومت ڈھاکا میں بھی مودی مخالف نعرے لگائے گئے اور احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے ہندوؤں کو خوفزدہ کرنے کے لیے گائے کو بھی ذبح کیا۔