واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا میں ویتنام جنگ میں مرنے والے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے قومی دن منایا گیا، امریکی صدر جوبائیدن اورخاتون اول نے تقریب میں شرکت کی۔
ویتنام سے جنگ کے دوران 58 ہزار امریکی فوجی ہلاک اور دوہزار چھ سو چھیالیس لاپتہ ہوئے، دونوں ممالک میں جنگ بندی کے بیس سال بعد 1995 میں سفارتی تعلقات بحال ہوئے۔
جوبائیڈن نے ویتنام جنگ میں خدمات سرانجام نہیں دی تھیں اوردمہ کے باعث نوعمری میں ہی فوجی خدمات سے نااہل ہو گئے تھے۔