افغانستان: ملٹری ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، تین اہلکار ہلاک

Published On 01 April,2021 06:32 pm

کابل: (دنیا نیوز) افغانستان کے صوبے ہلمند میں ملٹری ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس میں 3 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

واقعہ صوبہ ہلمند کے علاقے نہر سراج میں پیش آیا، افغان وزارت دفاع کے حکام کے مطابق،، بلیک ہاک ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا ہے، طالبان نے ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ بے بنیاد قرار دیدیا۔ 

Advertisement