لاہور: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایک تصویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی ایک کانفرنس کے دوران نسوار استعمال کر رہا ہے، یہ پوسٹیں جعلی ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ فیس بک پر 22 مارچ 2021ء کو ایک تصویر اپ لوڈ کی گئی، جس میں افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نظر آ رہے ہیں۔
شیئر کی گئی تصویر میں اُردو میں کیپشن تحریر کیا ہوا جس میں لکھا ہے کہ ماسکو کانفرنس میں سابق صدر حامد کرزئی نسوار ڈالنے کے لیے تیاری میں مصروف ہے۔ افسوس کہ ملک کے سابق صدر کے ساتھ اہم کانفرنس میں نسوار ڈالنا شرم یک بات ہے۔
اے ایف پی کے مطابق فیس بک پر یہ پوسٹیں تیزی سے وائرل ہوئیں جس کے بعد تحقیق میں پتہ چلا کہ یہ تصویر جعلی ہے۔ کیونکہ اصلی تصویر بی بی سی فارسی کی طرف سے جاری کی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے ہینڈ سینٹائزر استعمال کر رہے ہیں۔ نیچے سکرین شارٹس میں دیکھا جا سکتا ہے۔