فیس بک نے 3 ماہ کے دوران ایک ارب تین کروڑ فیک اکاؤنٹ بند کر دیئے

Published On 23 March,2021 05:03 pm

نیو یارک: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ فیس بک کا کہنا ہے کہ اس نے گزشتہ سال اکتوبر اور دسمبر کے دوران اس نے ایک ارب تین کروڑ فیک اکاؤنٹ بند کر دیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق کمپنی کا کہنا ہے کہ ماہرین صحت کی جانب سے نشاندہی پر کورونا ویکیسن کے خلاف غلط معلومات پر مبنی ایک کروڑ 20 لاکھ سے زائد مواد کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔

کمپنی کا ایک بلاگ پوسٹ میں کہنا تھا کہ ہم فیک اکاؤنٹ کے معاملے میں سختی کر رہے ہیں اور ہر روز لاکھوں جعلی اکاؤنٹ بند کر رہے ہیں جن میں سے اکثر کو بننے کے بعد ہی بند کیا جاتا ہے۔ اکتوبر اور دسمبر 2020 کے دوران ہم نے ایک ارب تین کروڑ سے زائد جعلی اکاؤنٹس بند کردیے۔

فیس بک نے خفیہ آپریشنز کے خلاف بھی کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے جس کے لیے اکثر فیک آکاؤنٹ پر انحصار کیا جاتا ہے۔

خیال رہے گزشتہ سال فیس بک نے جعلی اور بدنیتی پر مبنی آپریشن کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کر دیا تھا جس کے بعد صارفین ہم خیال لوگوں کے پرائیوٹ گروپس کی طرف متوجہ ہوگئے تھے۔ تاہم پرائیوٹ گروپس میں شیئر کیا جانے والا مواد تمام فیس بک صارفین تک قابل رسائی نہیں ہوتا۔

فیس بک پوسٹس کی خود کار جانچ کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتا ہے جس کے دوران ایسے پیجز کو ہٹا دیا جاتا ہے جو کہ فیس بک کے رولز کی خلاف ورزی کرتے ہیں یا وہ سوشل میڈیا کمپنی کے معیار کے مطابق نہیں بنائے جاتے ہیں۔
 

Advertisement