اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے سوشل میڈیا پر اے ٹی آر طیاروں کے گراوُنڈ کیے جانے کی خبروں کو جعلی قرار دے دیا۔
ترجمان پی آئی اے نے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردیدکرتے ہوئے کہا کہ تمام اے ٹی آر طیارے فلائٹ آپریشن کا حصہ ہیں، مینٹیننس کے علاوہ کسی بھی طیارے کو گراوُنڈ نہیں کیا جاتا۔
ترجمان کے مطابق ایئر لائن نے طیاروں کو گراؤنڈ کرنے کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا،اس طرح کی خبروں سے پی آئی اے کی ساخت مجروع ہوتی ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ تمام اے ٹی آر طیارے اپنی معمول کی پروازیں کر رہے ہیں، پی آئی اے اگست کی 31 تاریخ تک کوئی طیارہ گراوُنڈ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی ہے۔