لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے کووڈ ایس او پیز پر عمل کروانے کے لیے ’چھترول‘ کرنے کا مشورہ دیدیا۔
اپنے ویڈیو پیغام میں سوئنگ کے سلطان کا کہنا ہے کہ کافی وقفے کے بعد آپ لوگوں سے بات کررہا ہوں، امید ہےکہ پاکستان سمیت پوری دنیا میں سب لوگ اچھے ہوں۔ پنجاب میں کوویڈ کیسز بڑھ رہے ہیں، میں نے پڑھا بھی ہے اور دیکھا بھی ہے کہ شہر لاہور اور اسلام آباد میں صورت حال خطرناک ہورہی ہے ، پلیز کورونا ایس او پیز پر عمل کرلو، سمجھ نہیں آتی کہ لوگ اتنے ڈھیٹ کیوں ہو۔
وسیم اکرم کہتے ہیں کہ ایس اوپیز پر عمل کرانے کا بی پلان بھی موجود ہے، پلان بی کے تحت ایس اوپیز پر عمل نہ کرنےوالے ان لیجنڈز کو الٹا لٹکا کران پرڈنڈا چلایاجائے۔ نارمل بات تو ہم نے ماننی نہیں۔