حوثی باغیوں کا سعودی تیل تنصیبات پر پھر حملہ

Published On 15 April,2021 05:14 pm

ریاض: (دنیا نیوز) حوثی باغیوں نے سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر پھر حملہ کیا ہے،، ،فوجی اتحاد نے کئی مسلح ڈرونز تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق،، حوثی باغیو ں نے حملے میں گیارہ بیلسٹک میزائل اور مسلح ڈرونز استعمال کئے، باغیوں نے جازان میں آرامکو کی تیل تنصیبات اور پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا۔

دوسری طرف سعودی فوجی اتحاد نے باغیوں کے متعدد ڈرونز تباہ کردئے ہیں۔