واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی پولیس کی فائرنگ سے ایک اور سیاہ فام لڑکی کی ہلاکت کی ویڈیو سامنے آ گئی۔
ریاست اوہائیو کے شہر کولمبس میں پیش آنے والے واقعے میں چند سیاہ فام لڑکیاں آپس میں لڑتی دکھائی دیں، ویڈیو میں چاقو سے حملہ کرنے والی ایک سیاہ فام لڑکی کو پولیس نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔
15 سالہ سیاہ فام لڑکی کی ماکھیہ برائنٹ کے نام سےشناخت ہوئی ہے، واقعے کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا۔ شہر کے مئیر نے واقعے پر دکھ کا اظہار کیا۔