مسجد الحرام میں خواتین سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا

Published On 20 April,2021 03:12 pm

ریاض: (دنیا نیوز) مسجد الحرام میں خواتین سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا۔ اس سے پہلے خواتین کو مساجد کے انتظامی اور تکنیکی محکموں میں بھی تعینات کیا جاچکا ہے۔

سعودی عرب میں حج و عمرہ سیکیورٹی کی خواتین اہل کاروں نے زائرین، نمازیوں کی خدمت کے لیے مسجد حرام میں اپنے مقررہ مقامات پر کام کا آغاز کر دیا ہے۔ خواتین اہلکاروں کی ذمہ داریوں میں احتیاطی اقدامات اور حفاظتی تدابیر کے نفاذ کی نگرانی اور حرم مکی میں خواتین سے متعلق تمام سیکیورٹی امور پر نظر رکھنا شامل ہے۔

 

Advertisement