مکہ مکرمہ: بارش کے دوران بھی حرم شریف میں طواف معمول کے مطابق جاری رہا

Published On 17 April,2021 04:47 pm

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ سمیت دیگر نواحی علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی، بارش کے دوران حرم شریف میں طواف معمول کے مطابق جاری رہا۔

مکہ مکرمہ میں ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ حرم شریف میں عمرہ زائرین نے خوشی کا اظہار کیا۔ بارش کے دوران حرم شریف میں طواف معمول کے مطابق جاری رہا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق جدہ اور سعودی عرب کے کئی دوسرے علاقوں میں بھی بارش ہوئی ہے۔
 

Advertisement