برصغیر کے معروف اسلامی سکالر مولانا وحیدالدین خان خالق حقیقی سے جا ملے

Published On 22 April,2021 01:01 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) برصغیر کے معروف اسلامی سکالر، مصنف اور قرآن مجید کے مترجم مولانا وحید الدین خان انتقال کر گئے، انہیں دلی کے نظام الدین قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

مولانا وحیدالدین 1925 میں بھارت کے علاقے بڈھریا اعظم گڑھ میں پیدا ہوئے، انہیں 10 روز قبل کورونا میں مبتلا ہونے کے سبب دلی کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جہاں گذشتہ روز آخری سانسیں لیں۔ ان کی اعلی دینی و روحانی خدمات پر بھارتی حکومت کی جانب سے تیسرا اعلی سول ایوارڈ پدم بھوشن دیا گیا تھا۔

مولانا وحیدالدین کی وفات پر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے شدید دکھ اور اہلخانہ سے افسوس کا اظہار کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم مودی نے بھی ان کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ "مولانا کی علمی بصیرت اور روحانیت کو یاد رکھا جائے گا، انہیں دین اور روحانیت سے متعلق انتہا درجے کا کمال حاصل تھا۔"