امریکی ایوانِ نمائندگان میں واشنگٹن ڈی سی کو ریاست کی حیثیت دینے کا بل منظور

Published On 23 April,2021 10:00 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی ایوانِ نمائندگان نے واشنگٹن ڈی سی کو ریاست کی حیثیت دینے کا بل منظور کر لیا، ریپبلکنز نے سخت مخالفت کی۔

امریکی ایوان نمائندگان میں بل کے حق میں 216 ووٹ جبکہ مخالفت میں 208 ووٹ ڈالے گئے، بل کی سینیٹ سے منظوری کے لیے 100 میں سے 60 ووٹ درکارہوں گے۔

نئی ریاست کا نام واشنگٹن ڈگلس کامن ویلتھ ہو گا، ری پبلیکنز کا الزام ہے کہ ڈیموکریٹس سینیٹ کی زائد سیٹ حاصل کرنے کے لیے واشنگٹن کو ریاست کی حیثیت دلانا چاہتے ہیں۔