تازہ ترین
  • بریکنگ :- این اے 249 پرووٹوں کی دوبارہ گنتی کامعاملہ
  • بریکنگ :- کراچی:60 پولنگ اسٹیشنزپرووٹوں کی گنتی مکمل
  • بریکنگ :- امجدآفریدی کےمستردووٹوں کی تعداد34 ہوگئی،الیکشن کمیشن
  • بریکنگ :- پیپلزپارٹی کےقادرخان مندوخیل کے 134ووٹ مستردقرار
  • بریکنگ :- مفتاح اسماعیل کے 194ووٹ مستردقرار،الیکشن کمیشن
  • بریکنگ :- ایم کیوایم کےحافظ مرسلین کے 108ووٹ مسترد،الیکشن کمیشن
  • بریکنگ :- کل صبح 9بجےمزیدپولنگ اسٹیشنزکےووٹوں کی گنتی شروع ہوگی،الیکشن کمیشن

بل گیٹس اور ملینڈا کا 27 سالہ رفاقت کے بعد ٹویٹر پر طلاق کا اعلان

Published On 04 May,2021 09:07 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس اور ملینڈا گیٹس نے ستائیس سالہ رفاقت کے بعد ٹویٹر پر طلاق کا اعلان کر دیا۔ دونوں کی شادی 27 سال برقرار رہی۔

 مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اور ان کی بیوی نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ تین بچوں کو پروان چڑھایا لیکن مزید اکٹھے نہیں چل سکتے، بہت سوچ بچار کے بعد شادی ختم کرنے کا فیصلہ کیا، دونوں بل ملینڈا فاؤنڈیشن میں مشترکہ کام جاری رکھیں گے۔ دونوں مشترکہ طور پر فلاحی تنظیم بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کا انتظام بھی سنبھالتے ہیں۔

بل گیٹس اور ملینڈا کی پہلی ملاقات 1980 کے اواخر میں ہوئی تھی جب میلنڈا نے بل گیٹس کی کمپنی مائیکروسافٹ میں ملازمت کا آغاز کیا، دونوں کی مشترکہ کمپنی مائیکرو سافٹ کے اثاثوں کی مالیت اربوں ڈالر ہے۔ امریکی بزنس مین بل گیٹس دنیا کے چوتھے امیر ترین آدمی ہیں۔