چین میں کورونا کی نئی قسم کی موجودگی کی تصدیق، حکومت کا ہائی الرٹ جاری

Published On 01 May,2021 11:28 am

بیجنگ: (دنیا نیوز) چین میں کورونا کی نئی قسم کی موجودگی کی تصدیق کے بعد حکومت نے ہائی الرٹ جاری کر دیا۔

چینی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا کی بی 1617 قسم وہاں بھی سامنے آئی ہے۔ ان کا کہنا ہے بیرون ملک سے آنے والے افراد میں یہ قسم پائی جانے کے بعد ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

کورونا کی یہ قسم سب سے پہلے انڈیا میں سامنے آئی تھی۔ سائنس دان سوچ رہے ہیں کہ کیا انڈیا میں وائرس کی اس قسم سے کورونا کی دوسری لہر میں زیادہ خطرناک ثابت ہوئی۔
 

Advertisement