کراچی: (ویب ڈیسک) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے ایک رپورٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ساؤتھ افریقا اور برازیل میں پائے جانے والے کورونا وائرس کے نمونے ملے ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق انہوں نے کہا کہ گزشہ روز آغا خان یونیورسٹی میں 13 نمونوں کا جائزہ لیا گیا ہے جن میں 10 میں وائرس کی برطانوی قسم، دو میں جنوبی افریقی جبکہ ایک میں برازیلی قسم کی تصدیق ہوئی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایک تشویش ناک بات ہے اور یہ صحت کے نظام پر بہت زیادہ دباؤ ڈال سکتا ہے کیونکہ وائرس کی برطانوی قسم بہت تیزی سے پھیلتی ہے اور اس کی 60 فیصد پھیلاؤ کی شرح اور اس کے باعث شرح اموات تقریباً 68 فیصد ہے۔‘
South African & Brazilian variant of COVID-19 found in samples taken by AKU. This is an emergency as these variants are not vaccination responsive either. Therefore it is important for everyone to take all necessary precautions & take this seriously. #SindhHealth pic.twitter.com/F6IRNDTyBQ
— Health and Population Welfare Department, Sindh (@SindhHealthDpt) April 30, 2021
انھوں نے کہا کہ ’وائرس کی برازیلی اور جنوبی افریقی قسم کے باعث اموات کی شرح بھی زیادہ ہے اور ان پر ویکسین کا اثر بھی کچھ خاص نہیں ہے، یعنی ویکسینیشن کے باوجود اگر آپ کو وائرس کی برازیلی اور جنوبی افریقی قسم متاثر کرتی ہے تو آپ بہت زیادہ بیمار ہو سکتے ہیں۔‘
انھوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ گھروں پر منعقد ہونے والی محفلوں میں شرکت کرنے سے اجتناب کریں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اگر اس دفعہ عید کی شاپنگ نہیں کی تو کوئی بڑی بات نہیں ہو گی۔ ہم دیکھ رہے ہیں کہ لوگ مارکیٹوں میں جوق در جوق بغیر ماسک کے گھوم رہے ہیں۔‘