کراچی: (دنیا نیوز) ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی کورونا کیسز میں اضافے کے سبب سندھ حکومت حرکت میں آ گئی، غیر قانونی کھیلوں کے جاری ٹورنامنٹس بند کرا دئیے گئے۔
این سی او سی کے کوویڈ 19 ایس او پیز کے تحت کھیلوں کی تمام انڈور اور آوٹ ڈور سرگرمیوں کی اجازت نہیں جس کے باعث سندھ حکومت نے بھی تمام کھیلوں کے انعقاد پر عائد کر رکھی تھی۔ اس کے باوجود شہر کے مختلف میدانوں پر کرکٹ، ہاکی اور فٹبال کے مقابلے جاری تھے، رمضان میں جاری فٹبال ٹورنامنٹ کو نوٹس ملا تو مقابلے روک دیئے گئے۔
اس طرح مختلف میدانوں میں ہونے والے کرکٹ ایونٹس سمیت ہاکی کے ٹورنامنٹ بھی منتظمین نے حکومت کے ایکشن کے بعد ملتوی کر دیئے۔ مقابلوں کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزیاں بھی کی جارہی تھیں۔