قاہرہ: (دنیا نیوز) مصر نے اسرائیل اور حماس کے درمیان مستقل جنگ بندی پر زور دیا ہے۔
قاہرہ میں مصر اور اسرائیل کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات ہوئی، دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے جس میں حماس کے ساتھ مستقل جنگ بندی کے امکانات پر بات چیت ہوئی۔
مصری وزارت ِ خارجہ کے مطابق غزہ میں جنگ بندی کو یقینی بنانے اور تعمیر نو کے لیے مصرکی کوششیں مسلسل جاری رہیں گی، دوسری جانب مقبوضہ بیت المقدس میں مصری خفیہ ادارے کے سربراہ نے اسرائیلی وزیر اعظم سے بھی ملاقات کی ہے۔