مقبوضہ بیت المقدس: (دنیا نیوز) اسرائیل میں نئی حکومت پرانی پالیسی پر کاربند ہے، اسرائیل کی طرف سے جنگ بندی کے بعد غزہ پر پہلا فضائی حملہ کیا گیا۔
اسرائیل جنگی طیاروں نے غزہ شہر اور خان یونس میں حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، حماس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف مزاحمت جاری رکھیں گے جبکہ فلسطینی عوام کے حقوق اور مقدس مقامات کا تحفظ ہر صورت یقینی بنائیں گے۔
واضح رہے کہ 21 مئی کے سیزفائر کے بعد اسرائیل کی یہ پہلی بمباری ہے۔ حالیہ تنازع مشرقی بیت المقدس میں انتہا پسندیہودیوں کے مارچ کے سبب شروع ہوا۔ اسرائیلی حکومت نے انتہا پسند یہودیوں کی حفاظت کیلئے سینکڑوں اہلکار تعینات کر کرکھے تھے۔
اسرائیلی اہلکاروں نے یہودیوں کے مارچ کو محفوظ بنانے کے لئے مسجد الاقصیٰ کو جانے والی سڑکیں بند کردیں جبکہ وہان پہلے سے موجود فلسطینیوں کو بری طرح زدوکوب کیا۔