واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا کے مشہور گرم مقام ڈیتھ ویلی میں درجہ حرارت 54 ڈگری تک پہنچ گیا۔
امریکی ریاست کیلی فورنیا کی ڈیتھ ویلی میں گرمی کی شدت بڑھتی جا رہی ہے، حکام کے مطابق آگے چل کر درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ 1913 میں اس گرم مقام کا درجہ حرارت 56 ڈگری تک پہنچ گیا تھا۔ اس علاقے میں بارش انتہائی کم مقدار میں ہوتی ہے جبکہ ریتلے ٹیلوں کی بہتات ہے۔ ریت کے طوفان اس علاقے میں زندگی مزید اجیرن بنانے کیلئے کافی ہیں اس کے باوجود مقامی آبادی زندگی گزارنے کی تگ و دو میں مصروف رہتی ہے، علاقہ مکین گرمی میں باہر نکلنے سے حتی الامکان احتیاط برتتے ہیں۔
من چلے سیاحوں نے درجہ حرارت 54 تک پہنچنے پر ڈیتھ ویلی نیشنل پارک میں ٹمپریچر میٹر کے ساتھ تصاویر بنوائیں، صحرا میں ایڈونچر کے شوقین بہت سے بائیک رائیڈرز بھی سفر کرتے نظر آئے۔