بگوٹا: (دنیا نیوز) کولمبیا میں ملٹری بیس پر کار بم دھماکے میں 36 افراد زخمی ہو گئے، علاقے میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔
کولمبیا کے وزیر ِدفاع کا کہنا ہے کہ حملہ بائیں بازو کے باغیوں نے کیا، واقعہ وینزویلا کے بارڈر کے قریب قائم فوجی بیس پر پیش آیا، حملے میں زخمی ہونے والوں میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔
واقعے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے میں سرچ آپریشن کیا اور چند مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کر لیا۔